بھارتی اداکارہ بپاشا باسو خطرناک بیماری میں مبتلا ہو کر ہسپتال پہنچ گئیں
05 جون 2018 (21:00) 2018-06-05


نئی دہلی:بالی وڈ اداکارہ بپاشا باسو سانس کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل ہو گئیں ۔


تفصیلات کے مطابق اداکارہ بپاشا باسو گزشتہ چند روز سے سانس کی تکلیف میں مبتلا ہونے کے باعث اکثر اسپتال جارہی تھیں اور اب آرام نہ آنے کی وجہ سے ممبئی کے ایک اسپتال منتقل ہو گئی ہیں۔وہ پھیپھڑوں کے امراض کے ماہر سنیئر ڈاکٹر کے زیر علاج ہیں اور اس سلسلے میں ان کے ضروری ٹیسٹ کئے جارہے ہیں۔


اس سلسلے میں بپاشا کی فیملی اور دوستوں نے مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا ہے۔واضح رہے کہ بپاشا باسو ہدایتکار وکرم بھٹ کی فلم ’’عادت ‘‘ میں اپنے شوہر کرن سنگھ گروور کے ساتھ دکھائی دیں گی۔


ای پیپر