Source : Social Media

سابق فوجی افسر نے چیف جسٹس کو ملکی قرض اتارنے کیلئے 5ہزار بھجوادئیے
05 جون 2018 (20:57) 2018-06-05

اسلام آباد: ترجمان سپریم کورٹ نے کہاہے کہ سابق فوجی نائیک محمد اسلم کی جانب سے ملکی قرض اتارنے کےلئے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کو پانچ ہزار روپے بھجوائے گئے، سابق فوجی کو پانچ ہزار روپے کی رقم شکریہ کے ساتھ واپس کر دی گئی ہے، یہ عمل چیف جسٹس اورعدلیہ پر عوام کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا مظہر ہے ۔

منگل کو ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق سابق فوجی نائیک محمد اسلم کی جانب سے ملکی قرض اتارنے کےلئے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کو پانچ ہزار روپے بھجوائے گئے ۔ سابق فوجی نائیک محمد اسلم نے چیف جسٹس کو لکھا ہے کہ ملکی قرض اتارنے کےلئے یہ رقم قومی خزانے میں جمع کرا دیں ۔

سابق فوجی کو پانچ ہزار روپے کی رقم شکریہ کے ساتھ واپس کر دی گئی ہے ۔ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق یہ عمل چیف جسٹس اورعدلیہ پر عوام کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا مظہر ہے ۔


ای پیپر