Photo Credit Yahoo

چوہدری محمد سرور کا عام انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ
05 جون 2018 (16:12) 2018-06-05

لاہور :تحریک انصاف کے سینیٹر چودھری محمد سرور کا عام انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کر لیا ،اب انکے حلقے سے تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی صوبائی اسمبلی کی نشست پرالیکشن لڑیں گے جبکہ چودھری محمد سرور انکی انتخابی مہم چلائیں گے ۔

ذرائع کے مطابق دھری محمد سرور نے انتخابات 2018 سے دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے، پی ٹی آئی رہنما انتخابات 2018 میں پی پی 162 یا پی پی 163 کسی ایک حلقے سے حصہ لینے کے خواہشمند تھے مگر اب چوہدری سرور نے الیکشن سے دستبرداری کا فیصلہ کر لیا  ہے چودھری سرور کی جگہ وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی لاہور سے الیکشن لڑیں گے، شاہ محمود قریشی پی پی 162 کے حلقے سے الیکشن لڑیں گے، سینیٹر چوودھری محمد سرور شاہ محمود قریشی کی انتخابی مہم چلائیں گے۔


ای پیپر