ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی پڑے گی، محکمہ موسمیات
کیپشن:   Photo Credit Social Media
05 جون 2018 (15:26) 2018-06-05

اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز کے دوران پنجاب اور بالائی سندھ سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی کی پیشگوئی کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب کے نیم پہاڑی علاقوں، خیبرپختونخوا اورکشمیر میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ اندرون سندھ‘ جنوبی اور وسطی پنجاب اور مشرقی بلوچستان میں درجہ حرارت50 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا جبکہ گز شتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہا ہے۔


ای پیپر