file photo

پنجاب کے ٹیچنگ ہسپتالوں کے 48 ڈاکٹروں نے استعفی دے دیا
05 جولائی 2020 (16:58) 2020-07-05

لاہور: پنجاب کے ٹیچنگ ہسپتالوں میں کام کرنے والے 48 ڈاکٹروں نے استعفی دے دیا۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق تمام ڈاکٹروں نے سال 2020 میں مختلف اوقات میں اپنے استعفے بھجوائے جنہیں منظور کر لیا گیا ہے۔

محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور کے میو ہسپتال میں کام کرنے والے 14 ڈاکٹروں کا استعفی منظور جب کہ الائیڈہسپتال فیصل آباد کے 2، ڈی جی خان ہسپتال کے 4، سول ہسپتال بہاولپور کے ایک اور شیخ زید رحیم یارخان کے 2 ڈاکٹروں کا استعفی منظور کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جناح ہسپتال کے 7، گورنمنٹ نواز شریف یکی گیٹ ہسپتال کے 2 اور چلڈرن ہسپتال لاہور کے 6 ڈاکٹروں کا استعفی منظور کر لیا گیا۔

اسی طرح سروسز ہسپتال کے 2، لیڈی ایچی سن کے ایک، لاہور جنرل ہسپتال کے 3 ڈاکٹروں کا استعفی بھی منظور کر لیا گیا۔

محکمہ صحت کے مطابق کوٹ خواجہ سعید ہسپتال، شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال، گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال اور میاں منشی ہسپتال کے بھی ایک ایک ڈاکٹر کا استعفی منظور کر لیا گیا۔


ای پیپر