امریکی گلوکار 'کانیے ویسٹ' بھی صدارت کی دوڑ میں شامل ہوگئے
کیپشن:   file photo
05 جولائی 2020 (15:17) 2020-07-05

نیو یارک: امریکی گلوکار ' کانیے ویسٹ' بھی صدارت کی دوڑ میں شامل ہوگئے، صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کردیا۔

معروف گلوکار نے ٹویٹر پر صدارتی انتخابات میں بطور امیدوار حصہ لینے کا اعلان کیا۔ 3 نومبر کو صدارتی انتخابات میں ' کانیے ویسٹ ' کا مقابلہ ریپبلکن پارٹی کی طرف سے ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹک پارٹی کی طرف سے جو بائیڈن سے ہوسکتا ہے۔ امریکی گلوکار کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے حوالے سے تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔


ای پیپر