محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی پیشگوئی کر دی
کیپشن:   file photo
05 جولائی 2020 (14:56) 2020-07-05

لاہور: ملک کے بیشتر علاقوں میں مون سون بارشوں کی جھڑی لگ گئی، لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں موسم خوشگوار ہوگیا۔

نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا، تیز ہواؤں کے باعث فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ حافظ آباد میں 51 ، چکوال 47 ، جوہرآباد میں 42 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران خیبرپختونخوا، پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں ٹھٹہ، بدین، میرپور خاص، اسلام کوٹ، تھرپارکر اور مٹھی میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ گھٹائیں برسیں گی۔


ای پیپر