پاکستان میچ جیت کر بھی ورلڈ کپ سے باہر,آغاز شکست اور اختتام فاتحانہ
05 جولائی 2019 (22:22) 2019-07-05

لارڈز: پاکستان نے ورلڈ کپ کا اختتام فاتحانہ انداز میں کیا ،ویسٹ انڈیز سے انتہائی بُری شکست نے پاکستان کو ورلڈ کپ سے باہر کر دیا ،آج اگر پاکستان کی رن ریٹ اچھی ہوتی تو پاکستان با آسانی ورلڈ کپ کی سیمی فائنل ٹیموں میں شامل ہو سکتا تھا ۔

پاکستان نے اپنے آخری میچ میں بنگلہ دیش کو جیت کیلئے 316رنز کا ٹارگٹ دیا لیکن پاکستانی باﺅلرز کے سامنے بنگلہ دیشی بیٹسمین کھڑے نہ رہ سکے اور پوری ٹیم 221رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی ،اس طرح پاکستان نے 94رنز سے یہ میچ جیت لیا ،شاہین شاہ آفریدی نے بہترین باﺅلنگ کرتے ہوئے 6کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا ۔

پاکستان کی طرف سے امام الحق سنچری سکور کرنے میں کامیاب رہے ۔


ای پیپر