فوٹو بشکریہ فیس بک

ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے شعیب ملک کو فیئرویل نہ دینے کا فیصلہ
05 جولائی 2019 (15:03) 2019-07-05

لندن: شعیب ملک کا بھارت کیخلاف ون ڈے آخری میچ ثابت ہوا جس میں وہ صفر پر آؤٹ ہوئے، ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے شعیب ملک کو فیئرویل نہ دینے کا فیصلہ۔

بنگلہ دیش کیخلاف ورلڈ کپ کے آخری میچ میں بھی سابق کپتان کو شامل نہیں کیا گیا، ورلڈ سے قبل انہوں نے ون ڈے انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

شعیب ملک کا ون ڈے کیریئر اپنے اختتام کو پہنچ گیا، بھارت کیخلاف میچ آخری میچ ثابت ہوا، شعیب ملک نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 287 ون ڈے میچز کھیلے جن میں انہوں نے 7534 رنز اسکور کیے، شعیب ملک کے ون ڈے کیریئر میں 9 سنچریاں بھی شامل ہیں، شعیب ملک نے ون ڈے انٹرنیشنل میں 158 وکٹیں بھی حاصل کر رکھی ہیں۔


ای پیپر