پاکستان کا بنگلادیش سے مقابلہ، سرفراز کو اب بھی معجزے کی امید
کیپشن:   فوٹو بشکریہ ٹوئٹر
05 جولائی 2019 (11:43) 2019-07-05

لندن: پاکستان گنتی پوری کرنے کیلئے آج بنگلادیش سے مقابلہ کرے گا، سیمی فائنل میں جانے کیلئے شاہینوں کے سامنے ناممکن ہدف ہے، سرفراز کو اب بھی معجزے کی امید، کہتے ہیں پانچ سو رنز بنائیں گے۔

نائنٹی ٹو کی نشانیاں ختم، واپسی کی تیاری شروع۔ گرین شرٹس کے پاس بس مہمان اداکار کا رول رہ گیا۔ سیمی فائنل کا سفر مشکل ہی نہیں، ناممکن ہو گیا۔ پاکستان کو بنگلادیش کے خلاف میچ 316 رنز سے جتینا ہوگا۔ یہ محدود آفر بھی ٹاس سے مشروط ہے۔

اگر بنگلادیش کی بیٹنگ آگئی تو سیمی فائنل کی برائے نام دوڑ بھی ختم ہو جائے گی۔ کپتان ہی نہیں، مکی آرتھر بھی پاکستانی شائقین کرکٹ کو امید دلاتے رہے۔ قسمت بدلنے کا تو کوئی امکان نہیں، ہاں ٹیم میں کچھ رد و بدل ضرور ہوگا۔


ای پیپر