انتخابات تک امیدواروں کی گرفتاری نہ کرنے کا فیصلہ درست ہے : نیب
05 جولائی 2018 (20:49) 2018-07-05

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو نے کہا ہے کہ 25 جولائی تک انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کو گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ درست ہے ۔ عدالتی فیصلے یا ضمانت کی منسوخی پر کسی کو گرفتار کیا جا سکتا ہے ۔


نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں انتخابات لڑنے والے امیدواروں کو گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم پاکستان تحریک انصاف نے فیصلہ کو غیرقانونی قرار دیا تھا۔ نجی ٹی وی کے مطابق نیب نے جمعرات کے روز اپنی وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب نے اپنے قانون کے متعلق جو بھی فیصلہ کیا ہے وہ بالکل درست فیصلہ ہے اور قانونی فیصلہ ہے ۔


نیب کا ایس او پی ہے جس کے مطابق یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ دو ماہ میں شکایت اور چار ماہ میں تفتیش کرنا نیب قانون ہے ۔ عدالتی فیصلے یا ضمانت منسوخی پر کسی کو بھی گرفتار کیا جا سکتا ہے ۔ نیب کا کسی سیاسی جماعت یا انتخاب سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ گذشتہ روز شہباز شریف کو طلب کیا کیا تھا اور 10 جولائی کو عبدالعلیم خان کو بھی طلب کیا گیا ہے اس لئے انکوائری اور انوسٹی گیشن کا سلسلہ جاری رہے گا۔ نیب نے اپنے قانون اور ایس او پی کے مطابق گذشتہ روز فیصلہ کیا ہے اور کسی سیاسی جماعت کا اعتراض نیب کی صورت قبول نہیں کر سکتی نیب کا اپنا ایک قانون ہے اور ایس او پی ہے جس کے مطابق نیب نے فیصلہ کیا کہ 25 جولائی تک کسی بھی انتخاب لڑنے والے امیدوار کو گرفتار نہیں کیا جائے گا۔


ای پیپر