آئی ایس پی آر کے زیر اہتمام پازیٹو پاکستان تصویری مقابلے کا انعقاد
05 جولائی 2018 (20:38) 2018-07-05

راولپنڈی: آئی ایس پی آر کے زیر اہتمام پازیٹو پاکستان تصویری مقابلے کا انعقاد کیا گیا ۔

تفصیلات  کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے زیر ِ اہتمام ٹوئٹر پر پازیٹو پاکستان تصویری مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانیوں نے بھرپور انداز میں شرکت کرکے وطن سے محبت کا اظہار کیا۔ترجمان آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئٹر پر اپنے ذاتی اکائونٹ کے ذریعے گذشتہ ماہ 23 جون کو اس مقابلے کا اعلان کرتے ہوئے لکھا تھا، آئیے، ایک سرگرمی کا آغاز کرتے ہیں، سب پاکستان کی مثبت تصویر پوسٹ کریں اور 3 بہترین تصاویر کو انعام سے نوازا جائے گا۔


ای پیپر