جعلی ڈگری کیس میں شعیب شیخ سمیت 23 ملزمان کو سات سال کی سزا
05 جولائی 2018 (19:50) 2018-07-05

اسلام آباد : ایگزکٹ جعلی ڈگری کیس میں شعیب شیخ اور 23 ملزمان کوسال قید کی سزا سنا دی گئی جبکہ عائشہ شعیب شیخ سمیت 3 ملزمان کو بری کر دیا گیا ہے۔ تمام ملزمان کو پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شعیب شیخ اور دیگر ملزمان کو دفعہ 420 کے تحت 3 سال قید اور دو لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا ٗ دفعہ 419 کے تحت 3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ ٗ دفعہ 468 کے تحت 7 سال قید ٗ اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ اور دفعہ 471 کے تحت 7 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا۔ عدالت نے یہ بھی کہا ہے کہ تمام سزائوں کا اطلاق ایک ساتھ ہو گا ۔


ای پیپر