شفاف ٹرائل کی یقین دہانی تک بھارت نہیں جائوں گا : ذاکر نائیک

05 جولائی 2018 (18:32)


نئی دہلی:مسلم اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا ہے کہ شفاف ٹرائل کی یقین دہانی تک وہ بھارت واپس نہیں جائیں گے بھارت جانے سے متعلق خبریں بے بنیاد اور جھوٹی ہیں۔


ذاکر نائیک کے ترجمان کے گذشتہ روز جاری کردہ بیان کے مطابق ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا کہ ان کی بھارت جانے سے متعلق تمام خبریں بے بنیاد اور جھوٹی ہیں اور شفاف ٹرائل تک ان کا بھارت جانے کا کوئی ارادہ نہیں ۔ واضح رہے کہ بھارتی میڈیا میں خبریں تھیں کہ ملا ئیشیا نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کو بھارت واپس بھیج دیا ہے۔

مزیدخبریں