Source : Yahoo

پاکستان نے آسٹریلیا سے شکست کا بدلہ لے لیا ،45رنز سے فتح
05 جولائی 2018 (16:50) 2018-07-05

ہرارے: تین ملکی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 45 رنز سے ہرا دیا، فخرزمان نے شانداربیٹنگ کامظاہرہ کیا، جواب میں آسٹریلوی ٹیم 149 رنز بنائے۔


تین ملکی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 195رنزکاہدف دیا تھا ، پہلی وکٹ جلد گرنےکےباوجود پاکستانی بیٹسمینوں نے شاندارپرفارمنس دکھائی، فخرزمان 73رنزبناکرٹاپ اسکورررہے،آصف علی نے 37رنزکی ناقابل شکست اننگزکھیلی۔ حسین طلعت نے 30،شعیب ملک نے 27رنزبنائے۔


آسٹریلیا کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں مشکلات کا شکار رہی، سنچری سے پہلے اس کی پانچ وکٹیں گرچکی تھیں۔ میچ کے اختتام پر آسٹریلیا کی ٹیم 149 رنز بنا سکی۔

سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو ہرا دیا


ای پیپر