Source : Yahoo

 شاہد خاقان عباسی کی نا اہلی کا فیصلہ کالعدم قرار 
05 جولائی 2018 (16:12) 2018-07-05

لاہور: شاہد خاقان عباسی کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت میں لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم کی نا اہلی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا جبکہ سابق وزیراعظم کا فیصلے پر اپنے ردعمل میں کہنا تھا کہ عدالتوں کی عزت کرتے ہیں اور عدالتوں کے فیصلے کو مکمل طور پر تسلیم کرتے ہیں،آج حق کی فتح ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق شاہد خاقان عباسی کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت لاہور ہائیکورٹ میں ہوئی ۔

درخواست گزار کا موقف تھا کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کاغذات نامزدگی میں جھوٹ بولا ،جبکہ شاہد خاقان کا کہنا تھا کہ ایپلٹ ٹربیونل تاحیات نااہل قرار دینے کا جواز نہیں رکھتا۔جس پر لاہور ہائیکورٹ نے شاہد خاقان عباسی کی نا اہلی کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں عام انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔

کیس کی سماعت کے بعدمیڈیا سے گفتگو میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ عدالتوں کی عزت کرتے ہیں اور عدالتوں کے فیصلے کو مکمل طور پر تسلیم کرتے ہیں،آج حق کی فتح ہوئی ہے ۔نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق سوال پر شاہد خاقان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے عدالت میں کہا ہے کہ ان کی اہلیہ شدید بیما ر ہیں اور ان کے ٹھیک ہوتے ہی واپس آجائیں گے ،نواز شریف الیکشن سے پہلے وطن واپس آجائیں گےاور 25جولائی کو فیصلہ عوام کر ے گی۔


ای پیپر