فواد حسن فواد کو نیب نے گرفتار کر لیا
05 جولائی 2018 (15:04) 2018-07-05

لاہور :سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد   حسن   فواد   کو   نیب  آفس کی گرفتاری کی اطلاعات ہیں جبکہ ترجمان  نیب   نے  تصدیق یا تردید سے گریز کیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق فوادحسن  فواد  آج چوتھی بار  نیب  میں پیش ہوئے تھے۔ فواد   حسن   فواد   کو   نیب  میں تسلی بخش جواب نہ دینے پر گرفتار کیا گیا ہے۔  نیب کی جانب سے فواد حسن فواد کو آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اسکینڈل پر حراست میں لیا گیا۔ فواد حسن فواد کو نیب میں پیش ہونے کیلئے 11 مرتبہ طلب کیا گیا تھا لیکن وہ صرف چار مرتبہ ہی پیشی پر حاضر ہوئے۔


ای پیپر