OIC Big Announcement
05 جنوری 2021 (21:43) 2021-01-05

جدہ : اوآئی سی کےانسانی حقوق کمیشن نے بھارتی فورسزکی جانب سے آسیہ اندرابی اور2افرادکوحراست میں  رکھنے کی مذمت کر دی،اعلامیہ میں کہا گیا کہ اقوام متحدہ عالمی برادری غیرقانونی حراست کیخلاف بھارت پردباؤڈالے،انہوں نے کہا بھارت کی طرف سے  کالےقانون کی آڑمیں آسیہ اندرابی کیخلاف کارروائی قابل مذمت ہے۔

اوآئی سی بھارت کی انتہا پسند پالیسیوں کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا آسیہ اندرابی اوردیگرقیدیوں کومنصفانہ ٹرائل کاحق نہیں دیاجارہا،انہیں جسمانی اورذہنی تشددکانشانہ بنایاجارہاہے، بھارتی اقدام انسانی حقوق کےمنافی ہے۔

اوآئی سی نے اپنے اعلامیہ میں کہا  اقوام متحدہ،عالمی برادری غیرقانونی حراست کیخلاف بھارت پردباؤڈالے، جھوٹےالزامات پرآسیہ اندرابی اورخاندان کے2افرادکوتہاڑجیل میں رکھاگیا ہے ،انہوں نے کہا  زیرحراست افرادکوعلاج معالجےکی سہولت نہیں دی جارہی،او آئی سی انسانی حقوق کمیشن کا کہنا تھا بھارتی اقدام انسانی حقوق کےمنافی ہے۔


ای پیپر