New Announcement Boris Johnson
05 جنوری 2021 (19:52) 2021-01-05

عالمی وبا کی بگڑتی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے  انگلینڈ میں وسط فروری تک کے لیے لاک ڈاؤن کے نفاذ کا اعلان کر دیا۔

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے نے ٹیلی ویژن پر اپنے خطاب میں کہا 6 جنوری سےبرطانیہ میں تمام سکول بند کر رہے ہیں،انہوں نے کہا انگلینڈ میں وسط فروری تک کے لیے لاک ڈاؤن کے نفاذ کا اعلان کر دیا،بورس جانسن کا کہنا تھا چھ جنوری سے تمام پرائمری اور سیکنڈری اسکول بند رہیں گے۔

انہوں نے کہا  لاک ڈاؤن کے تحت لوگوں کو صرف ضروری اشیاء کی خریداری، ورزش کرنے، طبی وجوہات یا پھر کام پر جانے کے لیے ہی گھر سے باہر جانے کی اجازت ہوگی۔


ای پیپر