US Congress passes 'Malala Yousafzai Scholarship Act' for Pakistani women
05 جنوری 2021 (22:15) 2021-01-05

 اسلام آباد :وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے امریکی کانگریس کی جانب سے اسکالرشپ بل منظور کرنے پر ملالہ یوسف زئی کو مبارکباد دی ہے۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کیے گئے بیان میں ملالہ یوسف زئی سے مخاطب ہوکر کہا کہ ملالہ ہمارا فخر ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ ملالہ کو اسی طرح مستقبل میں بھی مزید کامیابیاں ملیں۔اْنہوں نے کہا کہ ملالہ یوسف زئی پاکستان کی ایک بہادر اور نڈر بیٹی ہے۔

واضح رہے کہ امریکی کانگریس نے ملالہ یوسف زئی اسکالرشپ بل منظور کر لیا ہے جس کے تحت پاکستانی خواتین کو تعلیمی وظائف دیے جائیں گے،اس بل کے تحت تعلیمی وظائف پانے والی پاکستانی خواتین کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔ 


ای پیپر