ISPR Big Announcement about India
05 جنوری 2021 (18:56) 2021-01-05

راولپنڈی :آرمی چیف کی زیر صدارت کورکمانڈرز کانفرنس میں خطے اور اندرونی سکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائرہ لیاگیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈر کانفرنس میں سرحدوں کی صورتحال،داخلی سکیورٹی اور پیشہ وارانہ امور پر بھی گفتگو ہوئی ، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ قومی اداروں کے تمام عناصر کو درپیش چیلینجز سے نمٹنے کے لیے پاک فوج کو کردار ادا کرنا ہوگا، شرکا نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کےمطابق حق ملنے تک کشمیریوں کا ساتھ دینے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے مقصد کی تکمیل تک کشمیریوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا،کانفرنس میں کورکمانڈرز کا کہناتھا بھارتی افواج کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو کچلنے میں ناکام رہیں،ان کا کہنا تھا کشمیری اپنی جدوجہد آزادی میں ضرور کامیاب ہوں گے، شہدا کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر ز کانفرنس میں واضح کیا گیا کہ دہشتگرد اور سہولت کاروں کو ہر صورت شکست ہو گی ۔

کانفرنس میں عالمی وبا  سے نمٹنے سے متعلق اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی جبکہ شرکا نے امن کے لیے قربانیاں دینے والے شہدا کو بھرپور خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، دہشت گردوں اور ان کےسہولت کاروں کو ہر قیمت پر شکست دیں گے۔


ای پیپر