ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کیس کی اصلیت بھی سامنے آ گئی، مریم نواز شریف
05 جنوری 2021 (18:40) 2021-01-05

اسلا م آباد: مسلم لیگ (ن)کی نائب صدرمریم نواز نے کہا ہے کہ آج الحمدللہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کیس کی اصلیت بھی سامنے آ گئی۔ نواز شریف کی صداقت و امانتداری کی گواہی قدرت دے رہی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں مریم نواز نے لکھا کہ براڈ شیٹ کمپنی کو نواز شریف کے خلاف مقدمات ڈھونڈنے کیلئے 2 کروڑ 87 لاکھ ڈالر ادا کئے گئے پھر بھی نا اہلی کیلئے اقامے اور سزا کیلئے جج ارشد ملک کا سہارا لینا پڑا۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی حکومت کا تختہ الٹنے اورانھیں انتخابی اور سیاسی میدان سے باہر رکھنے کے لیے جو مکروہ کھیل کھیلا گیا اور جو خطرناک سازش رچائی گئی اس کا ایک ایک مہرہ سامنے آ رہا ہے۔

مریم نواز شریف نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ خدائی دعوے کرنے والے بھول جاتے ہیں کہ کائنات کا نظام رب چلاتا ہے۔ سازشیوں کا یومِ حساب قریب ہے، انشااللہ۔۔


ای پیپر