nawaz sharif,passport,cancel,reaction,sheikh rasheed,Pakistan,my Country
05 جنوری 2021 (15:42) 2021-01-05

لاہور :پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے اپنے پاسپورٹ کی منسوخی کے معاملہ کو مسکراہٹ میں اڑاتے ہوئے کہا کہ پاکستان میرا ملک ہے ٗجبکہ پاسپورٹ کے یہ مالک ہے۔

 اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے جب سوال کیا گیا کہ آپ کا پاسپورٹ منسوخ کیا جار ہا ہے تو انہوں نے تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کس کا پاسپورٹ ۔؟ جس پر صحافیوں نے بتایا کہ  وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کہہ رہے ہیں کہ آپ کا پاسپورٹ منسوخ کر دیا جائے گا  اور ساتھ ہی یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ آپ کو پاکستان واپس لایا جائیگا ۔

اس پر سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ معاملات بہت پیچھے رہ گئے ہیں اور ہم ان سے بہت آگے چلے گئے ہیں ـ ان کو ایسی بات کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے ـ ملک میرا ہے ، پاکستان میرا ہے ، پاسپورٹ کے یہ مالک ہیں ۔


ای پیپر