dubai,crown prince, Sheikh Hamdan,bin Rashid Al Maktoum,ostrich,race
05 جنوری 2021 (13:43) 2021-01-05

دبئی :کرائون پرنس کی شتر مرغ سے ریس ٗٗ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

تفصیلات کے مطابق دبئی کے کرائون پرنس شیخ حمدان بن محمد بن راشد المختوم کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنے دوستوں کے ساتھ سائیکلنگ کرنے میں مصروف ہیں جب ایک شتر مرغ نے بھی سڑک کے ساتھ تیز دوڑنا شروع کر  دیا مگر دبئی کے کرائون پرنس نے بھی ان کا خوب مقابلہ کیا مگر آخر کار شتر مرغ سڑک پر آکر اسے کراس کر گیا ۔ اس موقع پر دبئی کے کرائون پرنس کے مداحوں نے اسے ان کی فتح قرار دیا۔

پرنس شیخ حمدان نے اپنے انسٹا گرام اکائونٹ پر یہ ویڈیو شیئر کی اور ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’’2021 کی ایک صبح خطرے کے بالکل قریب ‘‘۔ پرنس کی ویڈیو فوری طور پر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اس وقت تک اس نے لاکھوں ویوز حاصل کر لئے ہیں۔ ان کے ایک صارف نے لکھا کہ نئے سال کو شروع کرنے کا یہ بہترین طریقہ ہے۔


ای پیپر