Eid, Pakistan, Chairman, Central Ruwit Hilal Committee, Molana Abdul Khabir Azad
05 جنوری 2021 (11:59) 2021-01-05

لاہور: مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے نئے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ پاکستان میں ایک ہی روز عید منائی جائے۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے نئے چیئرمین نے ملک بھر میں ایک ہی روز عید منانے کی امید جگاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس معاملے پر غور کر رہے ہیں۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ملک میں موجود تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کو ساتھ لے کر چلا جائے اور کمیٹی کی بہتری کے لیے بھر پور کوشش کی جائے۔

واضح رہے کہ موجودہ حکومت نے گزشتہ ہفتے مولانا مفتی منیب الرحمان کو ان کے عہدے سے فارغ کرکے اُن کی جگہ بادشاہی مسجد کے خطیب مولانا عبدالخبیر کو اس عہدے پر تعینات کیا تھا۔

حکومت کی جانب سے تشکیل دی گئی نئی مرکزی رویت ہلال کمیٹی میں بہت سے جید علما شامل ہیں۔ ان میں مفتی ضمیر ساجد ، صاحبزادہ حبیب اللہ چشتی ، قاری میر للہ ، مفتی فضل جمیل رضوی ، حافظ عبدالغفور ، مفتی یوسف کشمیری ، سید علی قرار نقوی ، مفتی فیصل احمد ، ڈاکٹر مفتی علی اصغر ، مفتی محمد اقبال چشتی ، ڈاکٹر یاسین ظفر ، مولانا فضل الرحیم ، علامہ محمد حسین اکبر ، اور ڈاکٹر راغب حسین نعیمی جیسی شخصیات شامل ہیں۔ اس کے علاوہ کمیٹی میں وزارت سائنس و ٹیکنالوجی ، وزارت مذہبی امور، محکمہ موسمیات اور سپارکو کو بھی نمائندگی دی گئی ہے۔

رویت ہلال کمیٹی کے سابق چیئرمین مفتی منیب الرحمان کافی تنازعات کا شکار بھی رہے تھے۔ وفاقی وزیر فواد چودھری نے اپنی وزارت کا منصب سنبھالنے کے بعد عید کا چاند دیکھنے کے لیے ٹیکنالوجی کی مدد لینے کا فیصلہ کیا تو مفتی منیب کی جانب سے اس پر سخت تنقید کی گئی تھی،


ای پیپر