Pandemic, 59 lives, country, NSOC, second wave, WHO
05 جنوری 2021 (10:49) 2021-01-05

لاہور : پاکستان میں عالمی وبا کی تباہ کاریاں جاری ، مزید 59 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ اموات کی تعداد 10 ہزار 409 ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں 24 گھنٹوں میں 35 ہزار 73 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ ایک ہزار 947 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ این سی او سی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق متاثرین کی تعداد 4 لاکھ 90 ہزار 476 ہو گئی ہے۔ جبکہ 4 لاکھ 44 ہزار 360 مریض مہلک وائرس کو شکست دے کر صحت یاب ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب دنیا بھر میں اب تک وبا سے 8 کروڑ 61 لاکھ سے زائد افراد متاثر جبکہ 18 لاکھ 60 ہزار سے زیادہ ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس وقت ایکٹو کیسز کی تعداد 2 کروڑ 31 لاکھ سے زائد ہے۔ امریکا میں وبا کے کیسز کی تعداد 2 کروڑ سے زائد ہو چکی ہے۔

برطانیہ میں ایک دن میں 58 ہزار 784 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ برطانوی وزیراعظم نے وبا کے باعث ملک بھر میں لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا ہے اور شہریوں کو گھروں تک محدود رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔

جرمنی میں عالمی وبا کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ہسپتالوں میں انتہائی مشکل حالات کا سامنا ہے۔ جبکہ کینیا میں شٹ ڈاؤن کے بعد اسکول کھلنے پر والدیں تشویش میں مبتلا ہیں۔


ای پیپر