monster,jinnah,bhoot,Australian,hospital,scary appearance,air outlet,goes viral
05 جنوری 2021 (10:02) 2021-01-05

برسبن: آسٹریلیا کے ہسپتال میں عفریت نے ڈیرے ڈال لئے۔ یورپی شہریوں کی بڑی تعداد بھی بھوت پریت کو ماننے والی نکلی ۔ ایسی تصویر سامنے آگئی  جس میں بھوت کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

کیا بھوت اور عفریت ہوتے ہیں ؟ ترقی پذیر ممالک کے رہنے والوں میں اکثر جنوں ٗ بھوتوں اور مافوق الفطرت چیزوں پر یقین کرنے والوں کی بڑی تعداد ہوتی ہے اور جعلی پیر ایسے کمزور عقیدہ لوگوں کا استحصال بھی کرتے رہتے ہیں لیکن آسٹریلیا جیسے ملک میں ایک ایسا واقعہ ہوا ہے جس نے ترقی یافتہ ممالک کے رہنے والوں کو بھی ہلا کررکھ دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر کٹ ولیمز نام کی ایک خاتون نے ایک تصویر پوسٹ کی جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ چھت سیلنگ میں کوئی غیر مرئی چیز بیٹھی ہوئی ہے جس کے ہاتھ اور گھورتی ہوئی آنکھیں واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہیں۔ کٹ ولیمز نے ساتھ لکھا کہ ان کی ساس ہسپتال میں داخل ہیں اور انہیں ایسا محسوس ہو رہا تھا جیسے کو کوئی گھور رہا ہے۔ مگر نظر کوئی نہیں آرہا تھا مگر جب انہوں نے اپنے احساس کے اندازہ سے تصویر بنائی تو چھت کی سیلنگ میں کوئی بیٹھا ہوا انہیں گھور رہا تھا اور یہ سب موبائل کیمرے کی آنکھ سے محفوظ کر لیا۔

کٹ ولیمز نے اپنی ساس کے حوالے سے بتایا کہ انہیں یہ احساس ہوتا ہے کہ ہسپتال کے کمرے میں ان کے ساتھ کوئی اور بھی موجود ہے۔کوئی کمرے میں گھوم رہا ہے ٗ انہیں گھور رہا ہے۔انہوں نے اس احساس کا ذکر نرسوں سے کیا لیکن انہیں کمرے میں کسی کی موجودگی کا احساس نہیں ہوا۔

کٹ ولیمز نے جب یہ تصویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تو بڑی تعداد اور آسٹریلوی اور یورپی ممالک نے لوگوں نے اس پر یقین کیا اور کہا کہ انہیں اس پر یقین ہے اور انہیں بھی اکثر ایسا محسوس ہوتا ہے۔


ای پیپر