Antonio Guterres, Volkan Bozkir, terrorist attack, Pakistan, Mach incident, Balochistan
05 جنوری 2021 (08:40) 2021-01-05

نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس اور صدر جنرل اسمبلی ولکان بوزکیر کی پاکستان میں دہشت گرد حملے کی مذمت ، کہا مچھ میں کوئلے کی کان کے 11 بے گناہ کان کن افراد کی ہلاکت افسوسناک ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر منیر اکرم نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور عوام پاکستان کی جانب سے بیرون ملک تعاون یافتہ دہشت گرد گروہوں کے خلاف مہم میں بے مثال کامیابی حاصل کیں ، منیر اکرم نے کہا کہ لچک ، صبر اور استقامت کے ساتھ ہم امن دشمنوں اور ان کے آقاؤں کو جو اپنی سرحدوں سے باہر محفوظ مقامات پر ہیں کو شکست دیں گے۔

واضح رہے کہ ایرانی سفیر محمد علی حسینی نے بھی دہشت گرد حملے کی مذمت کی اور کہا ان کا جرم ناقابل معافی ہے۔

ادھر وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کے مچھ مظاہرین کے درمیان جاری مذاکرت ناکام ہو گئے ہیں۔ مظاہرین نے دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔ ہزارہ برادری کے جاری دھرنے میں مذاکرات کرنے کے لیے شیخ رشید پہنچے تھے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مچھ واقعہ ظلم اور زیادتی ہے اور اس پر شرمندہ ہوں جبکہ اس واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

انہوں نے مظاہرین کو یقین دلایا کہ حملہ آوروں کو نہیں چھوڑیں گے اور شہدا کے لواحقین کو فی کس 25 لاکھ دیئے جائیں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے ہزارہ برادری سے درخواست کی کہ وہ شہدا کی تدفین کریں اور چند روز میں آپ کی وزیراعظم سے بھی ملاقات کراوں گا۔

شیخ رشید نے متاثرین سے کہا کہ آپ کوئی ایک دن تجویز کر لیں اور اسلام آباد آجائیں۔


ای پیپر