جنرل قاسم کا آخری خط منظر عام پر
05 جنوری 2020 (20:04) 2020-01-05

تہران: ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی القدس فورس کے سربراہ میجر جنرل قاسم سلیمانی کا آخری خط منظر عام پر آگیا ۔ انہوں نے اپنے آخری لمحوں میں لکھا کہ انہیں وہی دیدار عطا ہو جس کا نظارہ کرنے کی تاب حضرت موسیٰؑ میں بھی نہ تھی۔

تفصیلات کے مطابق اپنے خط میں انہوں نے لکھا کہ اے خدا مجھے اپنا دیدار کرا دے،اے خدا میں تجھ سے ملنے کیلئے بے تاب ہوں،وہی دیدار کہ جس کیلئے حضرت موسی کے پاس تاب نظارہ نہ تھا۔خداوندا مجھے پاک و مطہر قبول کر،الحمدللہ رب العالمین۔ جنرل سلیمانی نے یہ جملے جمعرات 2جنوری 2020کو دمشق سے بغداد کیلئے پرواز سے صرف چند منٹ قبل اپنی قیام گاہ میں تحریر کئے تھے اور پھرکاغذ کے اسی ورق پراپنا پین بھی رکھ دیا اور ایر پورٹ کیلئے روانہ ہوگئے۔


ای پیپر