ٹاپ ٹین جرائم پیشہ کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
05 جنوری 2020 (19:41) 2020-01-05

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے ٹاپ ٹین جرائم پیشہ افراد کی فہرست کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کردیں، فہرست میں شامل منشا بم اور ابلاج ٹیپو ٹرکاں والا کی درخواستوں پرسوموار کو سماعت ہوگی۔

جسٹس عالیہ نیلم آج منشا بم اور بلاج ٹیپو ٹرکاں والا کی درخواستوں پر 6 جنوری کو سماعت کریں گی، درخواست گزاروں کی جانب سے سید فرہاد علی شاہ ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواستیں دائر کی گئیں، درخواستوں میں پنجاب حکومت، آئی جی اورڈپٹی کمشنر سمیت دیگر کوفریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پولیس کی جانب سے ٹاپ ٹین جرائم پیشہ افراد کی فہرست مرتب کی گئی ہے۔

 مختلف نوعیت کے مقدمات درج ہیں اور ان مقدمات کے خلاف عدالتوں میں کیس زیرسماعت ہیں، پہلے بھی مقدمات کے باعث انتظامیہ کی جانب سے نظر بند کیا گیا، 2013 میں عدالت نے نظربندی کے احکامات کو کالعدم قرار دے دیا تھا، ٹاپ ٹین جرائم پیشہ افراد کی فہرست میں بلاجواز نام شامل کیا گیادرخواستوں میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ٹاپ ٹین جرائم پیشہ افراد کی فہرست کے اقدام کو کالعدم قرار دے۔


ای پیپر