فواد چوہدری نے مبشر لقمان کو تھپڑ جڑ دیا
05 جنوری 2020 (19:03) 2020-01-05

لاہور: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری اور ایک ٹی وی اینکر کے درمیان جھگڑا ہو گیا، فوادچودھری نے ٹی وی اینکرکوتھپڑاماراجس کے بعددونوں گتھم گتھاہوگئے۔

 تفصیلات کے مطابق محسن لغاری کے بیٹے کی شادی کی دعوت ولیمہ میں فواد چوہدری اور ایک ٹی وی اینکر کے درمیان جھگڑا ہو ا، جہانگیرترین، اسحاق خاکوانی اور فواد چوہدری بات چیت کر رہے تھے کہ ٹی وی اینکر کے آتے ہی فواد چوہدری کا ان سے جھگڑا ہو گیا، فواد چوہدری نے ٹی وی اینکرکوتھپڑاماراجس کے بعددونوں گتھم گتھاہوگئے جس کے بعد تقریب میں موجودشخصیات نے دونوں میں بیچ بچاؤ کرایا۔

 بعد ازاں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ ایسے اینکرکاصحافت سے کوئی تعلق نہیں،صحافت میں گھسے ایسے لوگوں کوبے نقاب کرناسب کافرض ہے، واضح رہے کہ فوادچوہدری نے پہلے بھی ایک تقریب میں ایک ٹی وی اینکرکوتھپڑماراتھا۔


ای پیپر