فائل فوٹو

ننکانہ صاحب واقعہ میرے ویژن کیخلاف ہے: عمران خان
05 جنوری 2020 (15:18) 2020-01-05

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ننکانہ صاحب واقعہ کی شدید مذمت کی ہے، وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ننکانہ صاحب واقعہ اور بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کیساتھ ہونے والے سلوک میں بہت فرق ہے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ مودی آر ایس ایس نظریہ کے تحت اقلیتوں پر ظلم کی حمایت کرتا ہے۔ ننکانہ صاحب واقعہ میرے ویژن کے خلاف ہے، ایسے واقعات کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ننکانہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا کہ غیر ریاستی عناصر ملک میں بھائی چارے کی فضا کو خراب کرنا چاہتے ہیں۔ ایسے عنصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔

وزیر داخلہ نے کہا ملک دشمن عناصر کسی نہ کسی سازش میں مصروف رہتے ہیں، ہم اقلیتی برادری کے ساتھ کھڑے ہیں۔ دوسری جانب مہندر پال سنگھ نے حکومتی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔


ای پیپر