فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر بڑے حملے کی دھمکی دیدی
05 جنوری 2020 (10:33) 2020-01-05

نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر بڑے حملے کی دھمکی دیدی، امریکی صدر کا کہنا ہے کہ ایران میں 52 مقامات امریکی میزائلوں کے نشانے پر ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا ہے ، ایران بین الاقوامی سطح پر متعدد قانونی اقدامات کرے گا۔

ایران کے امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کے بیان پر امریکی صدر نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ایران نے امریکا کو نقصان پہنچایا تو سخت کارروائی کریں گے۔ ایران میں 52 مقامات امریکی میزائلوں کے نشانے پر ہیں۔

امریکی صدر نے ٹوئٹ کیا کہ امریکی حملہ تیز ہوگا اور انتہائی شدت سے کیا جائے گا۔ امریکا کسی بلیک میلنگ سے نہیں ڈرتا۔

ادھر ، ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا ہے کہ ایران بین الاقوامی سطح پر متعدد قانونی اقدامات کرے گا تاکہ سلیمانی کے قتل کے لیے امریکہ کو سزا دلوائی جاسکے۔ جبکہ پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ امریکی خوشی کو جلد سوگ میں بدل دیں گے۔


ای پیپر