Image Source : AP

دوسر ے ٹیسٹ میں جیت کیلئے جنوبی افریقہ 41رنز کی دوری پر
05 جنوری 2019 (22:51) 2019-01-05

کیپ ٹاون :شاہین دوسرے ٹیسٹ میں بھی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ کر سکے اور دوسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں بھی بیٹنگ بُری طرح فلاپ ہو گئی ،پوری ٹیم 294رنز پر ڈھیر ہو گئی ،جیت کیلئے جنوبی افریقہ کو آسان ترین ہدف 41رنز کا دیدیا ۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ نے تیسرے دن کا کھیل 6 وکٹوں کے نقصان پر 382 رنز سے شروع کیا تو پاکستانی باولرز نے انہیں 431 رنز پر پویلین بھیج دیا تاہم افریقہ کو پاکستان پر 254 رنز کی برتری حاصل ہو گئی تھی۔

ڈی کوک 59 ، فلینڈر16 ربادا 11 رنز بنا کر محمد عامر کا نشانہ بنے جبکہ ڈیل اسٹین 13 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کو وکٹ دے بیٹھے۔اولیور 10 رنز کیساتھ ناٹ آوٹ رہے،پاکستان کی جانب سے محمد عامر اور شاہین شاہ آفریدی نے 4،4 جبکہ محمد عباس اور شان مسعود نے ایک ، ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

نوبی افریقہ کی 254 رنز کی برتری کے جواب میں پاکستان کی بیٹنگ ایک دفعہ پھر لڑکھڑا گئی اور پوری ٹیم 294رنز پر ڈھیر ہوگئی ،پاکستان کے اوپنرز ایک دفعہ پھر بُری طرح فلاپ ہوئے ،پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز امام الحق اور شان مسعود کیا تو امام الحق 6 رنز پر آوٹ ہو گئے۔

اظہر علی بھی 6 ، شان مسعود 61 ، اسد شفیق 88 ،فخر زمان 7 ، سرفراز احمد 6 ،محمد عامر صفر ،یاسر شاہ 5 ، بابر اعظم72 اور شاہین شاہ آفریدی 14 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے۔ محمد عباس 10 رنز پر ناٹ آوٹ رہے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈیل اسٹین اور رباد نے 4، 4 جبکہ فلینڈر اور اولیور نے ایک ، ایک کھلاڑئی کو آوٹ کیا۔


ای پیپر