اصغر خان کیس کو بند نہیں ہونے دوں گا : علی اصغر خان
05 جنوری 2019 (21:05) 2019-01-05

اسلام آباد :ایئر مارشل اصغر خان کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے جب مرحوم سیاستدان کے بیٹے علی اصغر خان منظر عام پر آگئے ہیں اور انہوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ اصغر خان کیس بند نہیں ہونے دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مرحوم سیاستدان ایئر مارشل اصغر خان کیس میں اب ان کے بیٹے منظر عام پر آگئے ہیں اور انہوں نے اس امکان کو رد کیا ہے کہ یہ کیس بند کیا جانا چاہیے۔ ایک بیان میں علی اصغر خان نے کہا کہ وہ کبھی اصغر خان کیس کو بند نہیں ہونے دیں گے اور خود اس کیس کی پیروی کریں گے اور اس کیلئے تیار ہیں۔

یاد رہے کہ ایف آئی اے نے سپریم کورٹ سے درخواست کی تھی کہ ناکافی شہادتوں کی بنیاد پر ایئر مارشل اصغر خان کو بند کیا جائے کیونکہ اس میں شامل لوگ اب اس دنیا میں موجود نہیں جس پر سپریم کورٹ نے اس کیس میں شامل ورثا کو طلب کر لیا تھا۔ 


ای پیپر