سپریم کورٹ نے اسحاق ڈار کو پاکستان لانے کیلئے نوٹسز جاری کردئیے
05 جنوری 2019 (18:36) 2019-01-05

اسلام آباد : سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو وطن واپس لانے کے حوالے سے اہم اقدام کرتے ہوئے اہم وزارتوں کو نوٹسز جاری کر دئیے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان نے اٹارنی جنرل، وزارت داخلہ ، وزارت خزانہ، وزارت خارجہ و دیگر کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کے رہنما اسحاق ڈار کی پاکستان واپسی کیلئے سماعت 8جنوری کو ہو گی ۔اس کیس میں سماعت چیف جسٹس سپریم کورٹ ثاقب نثار کریں گے۔

یاد رہے کہ اسحاق ڈار پر اس وقت مختلف الزامات لگائے جا رہے ہیں اور وہ بیرون ہیں اور ان الزامات کا سامنا کرنے کیلئے پاکستان نہیں آرہے۔


ای پیپر