بھارت نے ثابت کیا کہ وہ سیکولر ریاست نہیں : فردوس عاشق اعوان
05 فروری 2020 (23:23) 2020-02-05

اسلام آباد:وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بھارت نے جنگ شروع کی تو پاکستان اس کو دہلی اور کلکتہ میں جا کر ختم کرے گا، بھارت نے ثابت کیا کہ وہ سیکولر ریاست نہیں رہا، وہ انتہا پسند ریاست کا روپ دھار چکا ہے، بھارت میں انسانیت کی تذلیل ہو رہی ہے، ہٹ دھرمی پر مبنی بھارت کے مکروہ جرائم جاری ہیں، 70 سال سے کشمیریوں نے بھارت کا بیانیہ رد کر دیا ہے، کشمیر اور پاکستان لازم ملزوم ہیں، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کشمیریوں کا درد ہر پاکستانی کا درد ہے، مظلوموں کی مدد کرنا ہمارا فرض ہے، سیاسی اور سفارتی سطح پر انکی مدد کر رہے ہیں اور دنیا میں مسئلہ کو اجاگر کر رہے ہیں، کچھ دہائیوں سے سفارتی سطح پر کمزوری دیکھائی گئی، بھارت کی آواز زیادہ سنی جانے لگی، بھارت نے مکارانہ انداز سے کشمیر پر اپنا منفی بیانیہ اجاگر کیا، بھارت نے ثابت کیا کہ وہ سیکولر ریاست نہیں رہا، وہ انتہا پسند ریاست کا روپ دھار چکا ہے، اس نے آئین کی دھجیاں بکھیر دی ہیں، بنیادی لوگوں کے چھین لئے ہیں، ہٹ دھرمی پر مبنی بھارت کے مکروہ جرائم جاری ہیں، مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی بڑی چھائونی میں بدل دیا ہے ۔

 معاون خصوصی اطلاعات نے کہا کہ آج تجدید عہد کا دن ہے، کشمیر کے عوام کو مضبوط پیغام دے رہے ہیں، ہماری فوج ہر محاذ پر دشمن کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، بھارتی حملے کو منہ توڑ جواب دے کر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا، پاکستان ایک ذمہ دار نیوکلیئر ریاست ہے، بھارت کی گیدڑ بھپکیوں کا منہ توڑ جواب دینا آتا ہے، بھارت نے وزیر اعظم کے امن کے پیغام کمزوری سمجھا، بھارت نے جنگ شروع کی تو پاکستان اس کو دہلی اور کلکتہ میں جا کر ختم کرے گا، بھارت کو قبرستان بنا دیں گے۔

 معاون خصوصی اطلاعات نے کہا کہ دنیا ہمارے صبر کا امتحان مت لے، دنیا کے ہر فورم پر دستک دی ، دو قومی نظریہ آج حقیقت کا روپ دھار چکا ہے، بھارت میں انسانیت کی تذلیل ہو رہی ہے، 70 سال سے کشمیریوں نے بھارت کا بیانیہ رد کر دیا ہے، کشمیر اور پاکستان لازم ملزوم ہیں، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ۔انہوں نے آخر میں کشمیر پر علامہ اقبال کے اشعار سنائے۔


ای پیپر