بنگلا دیشی ٹیم ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کیلئے پاکستان پہنچ گئی
05 فروری 2020 (20:14) 2020-02-05

اسلام آباد:دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کے لیے بنگلا دیشی ٹیم پاکستان پہنچ گئی۔ بنگلا دیشی دستہ اسلام آباد کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچا جہاں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ٹیم ذاکر خان نے مہمان ٹیم کا استقبال کیا۔بنگلہ دیش ٹیم کو سخت ترین سیکیورٹی میں ہوٹل لے جایا گیا، مہمان ٹیم قطر ائیر لائن کے ذریعے اسلام آباد پہنچی،بنگلہ دیشی ٹیم نے کورونا وائرس احتیاطی تدابیر کے تحت ماسک پہن کر سفر کیا۔ بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم نے بدھ کو ہوٹل میں آرام کیا جبکہ (آج)جمعرات کو پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں پنڈی اسٹیڈیم میں پریکٹس کریں گی۔

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا پہلا میچ 7فروری سے راولپنڈی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہو گا۔پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹیموں کے کھلاڑیوں اور اسٹاف کے لیے اسلام آباد کے ہوٹل میں 54کمرے بک کر لیے گئے ہیں۔

ط


ای پیپر