پاکستان کشمیر کے بغیر نا مکمل ، شکست بھارت کا مقدر ہے، شہباز شریف
05 فروری 2020 (17:59) 2020-02-05

لندن: پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیر کے بغیر نا مکمل ہے کشمیریوں نے پاکستان بننے سے بھی پہلے پاکستان کے حق میں فیصلہ دے دیا تھاکشمیری پاکستانیوں سے بھی پہلے پاکستانی ہیں، ان کی جرات، بہادری اور قربانی تاریخ کا روشن باب ہے چھ ماہ سے بالخصوص کشمیری بھارتی درندگی، جبروظلمت کا مردانہ وار مقابلہ کررہے ہیں۔

یو م یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے بیان میںشہباز شریف نے کہا کہ مرحوم قاضی حسین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، یوم یکجہتی کشمیر منانے کا سلسلہ ان کی تجویز پر ہوا نوازشریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں اسے ایک قومی دن اور کشمیریوں سے محبت وفا کی تاریخ میں بدل دیایوم یکجہتی کشمیر کا مطلب یہ ہے کہ کشمیر کاز پر ہم سب ایک ہیں ان شہداکو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے کشمیر کاز کے لئے جان قربان کردی کشمیر کاز کے لئے عظیم قربانیاں دینے والی ماوں، بہنوں، بیٹیوں، بچوں کو بھی سلام عقیدت پیش کرتے ہیں یہ دن یوم تجدید عہد وفا کا دن ہے.

کشمیرکی آزادی تک جنگ رہے گی عالمی برادری 71 سال سے منتظر کشمیریوں کے ساتھ استصواب رائے کا حق دلانے کا وعدہ پورا کرے مقبوضہ وادی میں بہتا خون عالمی مہذب ضمیر اور اقوام متحدہ سے اپنا جائز، قانونی اور پیدائشی حق مانگ رہا ہے کشمیر کا تنازعہ حل ہونے تک خطے اور دنیا میں پائیدار امن وسلامتی کی ضمانت دی جاسکتی پاکستان مسلم لیگ(ن)کشمیریوں کے حق آزادی کے لئے ہر فورم پر آواز بلند کرتی رہے گی اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہ کشمیری عوام کی حقیقی قیادت کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں جوبھارتی مظالم کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہیں کشمیریوں کی ثابت قدمی، استقلال اور آزادی کی تڑپ نے ثابت کیا ہے کہ شکست بھارت کا مقدر ہے۔


ای پیپر