فوٹو بشکریہ فیس بک

سلمان خان اور کترینہ کیف کی 'بھارت' میں شادی ہو جائے گی
05 فروری 2019 (13:38) 2019-02-05

ممبئی: بالی ووڈ کے نامور اداکار سلمان خان حیقیقت میں نہ سہی لیکن فلم ’ بھارت ‘ میں کترینہ کیف سے شادی کر کے اپنے چاہنے والوں کو خوش کرنے والے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان اور کترینہ کیف ان دنوں فلم بھارت کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کو مختلف مراحل میں فلمایا جا رہا ہے۔ ان دنوں فلم میں ایک گانا پکچرائز کیا جارہا ہے جس میں سلمان خان کی شادی دکھائی گئی ہے اور اس بات کا اظہار سلمان خان پہلے ہی کپل شرما کے شو میں کر چکے ہیں کہ فلم میں اُن کی شادی کا بھی سین ہے اور وہ یہ شادی 72 سال کی عمر میں کرتے ہیں۔


ای پیپر