فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

پوری قوم کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی مکمل حمایت کرتی ہے: وزیراعظم عمران خان
05 فروری 2019 (09:24) 2019-02-05

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہئے۔

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی رنگ لائے گی۔

صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ گزشتہ 7 دہائیوں سے معصوم اور نہتے کشمیریوں پر ظلم و بربریت کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی مظالم کی دنیا میں مثال نہیں ملتی، مسئلہ کشمیر ایک حل طلب مسئلہ ہے۔


ای پیپر