Wasim Akram spoke against Pakistan Cricket Board
05 دسمبر 2020 (22:58) 2020-12-05

کراچی :نیوز ی لینڈ کی طرف سے پاکستان کرکٹ ٹیم کی وطن واپسی سے متعلق خبر پر وسیم اکرم نے خاموشی توڑ دی ،وسیم اکرم کا کہنا تھا نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی طرف پاکستانی ٹیم کی واپسی  سے متعلق بیان  پاکستان کیلئے کافی شرمندگی ہے ،پی سی بی کو چاہیے تھا کہ وہ کرکٹر ز کو پاکستان میں ہی چودہ روز آئسولیشن میں رکھتے ،بابر اعظم تینوں فارمیٹ کا کپتان ہے اسے کرکٹ پر فوکس رکھنا چاہیے ۔

وسیم اکرم کا کہنا تھا اس وقت قومی ٹیم مشکلات میں ہے ،ہم سب کو سپورٹ کرنا چاہیے ،اگر ایسی ہی صورتحال رہی تو ٹیم کی کارکردگی متاثر ہوسکتی ہے ۔

خیال رہے کہ قومی ٹیم کا 54 رکنی اسکواڈ گزشتہ 10 روز سے نیوزی لینڈ کے شہر کرائس چرچ میں قرنطینہ میں موجود ہے، قومی ٹیم کے 10ممبران کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے تھےجن میں سے 6 ایکٹیو اور 4 ہسٹارک کیسز ہیں، 6 ایکٹیو کیسز اسکواڈ سے علیحدہ قرنطینہ میں ہیں۔


ای پیپر