The opposition made a big announcement
05 دسمبر 2020 (23:11) 2020-12-05

لاہور :اسمبلیوں سے استعفے دیں ؟یا وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد لائی جائے؟پی ڈی ایم نے حکومت گراؤ آپشنز پر غور شروع کر دیا،اپوزیشن نے حکومت پر دبائو بڑھانے کیلئے جیل بھرو تحریک چلانے کی آپشن پر بھی غور کرنا شروع کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے حکومت کو گھر بھیجنے تک تحریک جاری رکھنے کا اعلان کر دیا ،انہوں نے کہا حکومت سن لے پی ڈی ایم تحریک نہیں چل سکتی ،ملتان والا کھیل لاہور میں کھیلنے کی کوشش کی گئ تو انجام بہت بُرا ہوگا ۔

 پی ڈی ایم کے مرکزی نائب صدر  عبد الغفور حیدری بھی حکومت پر برس پڑے ،انہوں نے کہا 8 دسمبر کے سربراہی اجلاس میں بڑے فیصلے ہوں گے ،پی ڈی ایم نے باقی اسمبلیوں سے استعفی دیا تو گلگت بلتستان سے بھی استعفے  دیں گے ،حکمرانوں کے پاس اکثریت نہیں اقلیت ہے ، عمران خان کو اقتدار چھوڑ دینا چاہیے ۔

عبد الغفور حیدری کا کہنا ہے 13 دسمبر کو لاہور کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کرنے جارہے ہیں ،روکا گیا تو جیل بھرنے کی تحریک شروع کر سکتے ہیں ،ملتان میں تشدد اور گرفتاریوں کیخلاف احتجاج ریکارڈ کرائیں گے ،انہوں نے لاہور جلسہ حکومت کے خلاف ریفرنڈم قرار دے دیا ،واضح کر دیاکہ پی ڈی ایم نے باقی اسمبلیوں سے استعفیٰ دیا تو گلگت بلتستان سے بھی استعفے دے گی۔


ای پیپر