Punjab Chief Minister Usman Bazdar gave a big challenge to the opposition parties
05 دسمبر 2020 (17:02) 2020-12-05

لاہور :وزیر اعلیٰ پنجاب نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ لاہور میں عالمی وبا کے کیسز میں تیزی آتی جا رہی ہے ،24گھنٹے کے دوران کورونا سے 22 اموات ہوئیں،540 مثبت کیس سامنے آ چکے ہیں ،عالمی وبا کے مریضوں کی تعداد تشویشناک صورتحال اختیار کر چکی ہے ،اس وقت عوام کو سخت احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے ،وگرنہ حکومت ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت ایکشن لے گی ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب سمیت لاہور میں اس وقت عالمی وبا کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہو چکی ہے ،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ریکارڑ مریضوں اموات اور 540 سے زائد مثبت کیسز سامنے آ چکے ہیں ،لاہورمیں کورونا کے مریضوں کی تعداد تشویشناک صورتحال اختیار کرچکی ہے،لاہورمیں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10 فیصد سے بڑھ گئی ہے،انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں 2 ہزار،لاہورمیں 25 اسمارٹ لاک ڈاؤن کیے گئے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا لاہورمیں 625 سے زائدمقامات پر اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ہے،وزارت صحت کو ایک ارب روپے سے زائد بجٹ فراہم کردیاگیا ہے ،احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے،کورونا کے مریضوں کے علاج کیلئے اسپتالوں کو از سر نو فعال کردیاگیا ہے ،انہوں نے کہاپنجاب میں 1400 سے زائد وینٹی لیٹر موجود ہیں،پنجاب میں کورونا کے 99 ہزار مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا حکومت عوام کو کورونا سے بچاؤ کے اقدامات کررہی ہے ،کورونا انجکشن کی مزید خریداری کیلئے آرڈر دے دیا ہے ،جہاں بھی کورونا پھیلنے کا خدشہ ہے وہاں کارروائی ہو گی ،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے گی ،کورونا کے پیش نظر پی ٹی آئی نے اپنے جلسے کم کردیئے ہیں،انہوں نے کہا تحریک انصاف سے بڑے جلسے نہ کسی نے کیے نہ کوئی کرسکتا ہے ،کسی کو مسئلہ ہے تو اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد لائے ،تحریک عدم اعتماد لانی ہے تو ہم مقابلہ کریں گے ،قانون کے خلاف تو کوئی فیصلہ نہیں لیا جا سکتا ،حکومت کی کوشش ہے کاروبار چلتا رہے ۔


ای پیپر