Our Movement cannot be Crushed
05 دسمبر 2020 (18:30) 2020-12-05

لکی مروت :مولانا فضل الرحمن نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا پوری امت مسلمہ اس وقت مشکلات میں ہے ،کشمیریوں نے 70 سال آزادی کیلئے قربانی دی اور ہم کشمیریوں کے خون پر سیاست کررہے تھے، آج ہمارے حکمرانوں نے کشمیر پر ہندوستان کے قبضے کو بھی قانونی قرار دے دیا ۔

مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا بھارت منصوبہ بندی کے تحت خطے میں اپنی بالادستی قائم کرنا چاہتا تھا جو حکمرانوں نے خود موقع فراہم کیا ،مسلمان عالمی قوتوں کے سامنے سرنگوں ہوچکے ہیں،ملک میں ہم پر نااہل  لوگ مسلط ہیں، انہوں نے کہا حکومت کو بتانا چاہتا ہوں ہماری تحریک نہیں کچل سکتی،آج کے حکمران نا لائق اور بد زبان اور بد کردار ہیں،ملکی کی معیشت بیٹھ گئی ہے، تخمینہ صفر سے نیچے ہیں۔

مولانا فضل الرحمن نے لاہور جلسے سے متعلق بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا  13 دسمبر کو لاہور میں جلسہ ہوگا، ہم ضرور جائیں گے،ملتان میں راستہ روکا گیا تھا جس کا نتیجہ حکمرانوں نے دیکھ لیا۔


ای پیپر