Big announcement of Firdous Aashiq Awan
05 دسمبر 2020 (19:32) 2020-12-05

لاہور :معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن جلسوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا مینار پاکستان پر سیاسی لاشوں کا پوسٹ مارٹم ہو گا ،برسوں سے پنجاب پر مسلط حکمرانوں نے  معیشت ،نظام اداروں کو مفلوج کیا،وزیراعظم کی قیادت میں عوام کو سیاسی غلامی سے نجات دلائیں گے ۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا اپوزیشن جماعتوں نے عوام کو سیاسی غلام بنایا ،وزیراعظم کو گھر بھیجنے کی بات ذہنی معذوری کی  بڑی نشانی ہے ،انہوں نے کہا وزیراعظم کی قیادت میں عوام کو سیاسی غلامی سے نجات دلائیں گے ،مینار پاکستان پر سیاسی لاشوں کا پوسٹ مارٹم ہو گا ،عالمی وبا کی اس صورتحال میں یہ لوگ حکومت دشمنی نہیں،عوام دشمنی کررہے ہیں،اخلاقی معذوروں نے نظام ،ملک کی معیشت کو بہت پیچھے دھکیل دیا ہے ۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا سیاسی لولے لنگڑے حکومت کو نیچا دکھانے میں مصروف ہیں،حکومت  کو  ان کی سرگرمیوں سے کوئی فرق نہیں پڑے گا ،کرپشن  کا کورونا پی ڈی ایم نے متعارف کرایا تھا ،حکیم بھی زندہ ہے اور اس کے استاد بھی ،یہ لوگ حکومت دشمنی دنہیں عوام دشمنی کر رہے ہیں ۔


ای پیپر