محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے بارش اور برفباری کی پیش گوئی کر دی
سورس:   فائل فوٹو
05 دسمبر 2020 (23:10) 2020-12-05

اسلام آباد: ملک کے بیشتر علاقوں میں محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواوں کا سلسلہ اتوار سے مغربی اور بالائی علاقوں میں داخل ہو گا جبکہ پیر، منگل کو مری اور گلیات میں بھی برفباری متوقع ہے۔ کوئٹہ،ژوب، قلعہ سیف اللہ اور عبداللہ میں بارش اور پہاڑوں پر بھی برفباری کا امکان ہے۔ 

اس کے علاوہ پیر سے منگل کے دوران پشاور، اسلام آباد، لاہور، سیالکوٹ ، خوشاب، میانوالی، چارسدہ جبکہ گوجرانوالہ اور گجرات میں بارش کی پیش گوئی کی۔ 

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ترجمان محکمہ موسمیات خالد ملک نے میڈیا کو بتایا تھا کہ ملک میں دسمبر کے پہلے ہفتے میں پھر سے بادل برسیں گے۔ سات اور آٹھ دسمبر کو ملک کے اکثر علاقوں میں بارش ہو گی جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گا۔ کراچی میں بھی اس بار سردی کا دورانیہ طویل ہو گا۔ 

کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختوانخوا میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ شدید سرد رہے گا اور پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان بھی ہے۔ 


ای پیپر