Our and the region's future is linked to C-Pack: Shah Mehmood Qureshi
05 دسمبر 2020 (19:53) 2020-12-05

ملتان :وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم سے ملکی ترقی اور تبدیلی ہضم نہیں ہو رہی ،تحریک انصاف نے بوسیدہ اور کرپٹ نظام کوختم کیا ،پی ڈی ایم میں شامل سیاستدان ملکی ترقی کے دشمن ہی، اپوزیشن کو اپنی مقبولیت کااندازہ گلگت بلتستان کے انتخابات سے ہو جانا چاہیے تھا ۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا  ملک میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز پر انتہائی تشویش ہے،انسانی زندگیوں سے کھیلنے والے سیاست دان عوام کے خیر خواہ کس طرح ہو سکتے ہیں ؟جلسوں سے حکومت ختم ہونے کی امید  لگانے والے انتظار کریں،حکومت جلسوں سے نہیں بلکہ آئینی مدت پوری ہونے پر ختم ہوگی ، اپوزیشن کو اپنی مقبولیت کااندازہ گلگت بلتستان کے انتخابات سے ہو جانا چاہیے تھا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں ملک میں افرا تفری پھیلانا چاہتی ہیں،پی ڈی ایم جماعتیں غیر ملکی طاقتوں کے اشاروں پر چل رہی ہیں،شاہ محمود قریشی نے بھارت سمیت پاکستان دشمنوں پر بجلیاں گراتے ہوئے کہا ہمارا اوراس خطے کا مستقبل سی پیک سے جڑا ہے ،سی پیک منصوبے کو  پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے ، ہر فورم پر کشمیریو ں کے جائز حق خود ارادیت کا مقدمہ لڑتے رہیں گے۔


ای پیپر