Lahore jalsa, referendum, government, Abdul Ghafoor Haideri, PDM
05 دسمبر 2020 (15:40) 2020-12-05

لاہور: جے یو آئی ف کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے دعوی کیا ہے کہ لاہور کا جلسہ حکومت کے خلاف یفرنڈم ثابت ہوگا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ حکومت نے اگر ملتان جیسا ڈرامہ رچانے کی کوشش کی تو نتائج سنگین ہو سکتے ہیں، کسی مرحلے پر بھی جیل بھرو تحریک کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔

اس سے قبل ن لیگ کے رہنما نے کہا تھا کہ لاہور کا جلسہ ضرور ہوگا اور پورے پاکستان سے کارکن شریک ہوں گے۔ انہوں نے حکومت پت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جہاں پی ڈی ایم کا جلسہ ہونے لگتا ہے وہاں عالمی وبا آجاتی ہے۔

خیال رہے کہ اپوزیشن کی حکومت مخالف تحریک عالمی وبا کی دوسری لہر میں بھی جاری ہے۔ حکومتی رہنماؤں کا اپوزیشن کے رویے پر شدید ردعمل، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن جلسے کرکے عوام کی زندگیوں سے کھیل رہی ہے۔

ادھر معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے پی ڈی ایم کو عقل کا اندھا قرار دیدیا، ایک تقریب میں کمانڈو ایکشن کرتے ہوئے زور دار مکے سے ٹائلیں توڑ کر سب کو حیران کردیا، کہا یہ مکا پی ڈی ایم کے منہ پر مارا ہے ، پی ڈی ایم کو ذہن میں رکھ کر ٹائلیں کرچی کرچی کیں۔ جبکہ فیاض الحسن چوہان نے بھی حزب اختلاف کے اتحاد کو بھان متی کا ٹولہ کہہ ڈالا۔

سینیٹر فیصل جاوید نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے واضح کر دیا ہے کہ پی ڈی ایم کو روکا نہیں جائے گا لیکن اس غیر قانونی کام کرنے والوں کے خلاف مقدمات بنائے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ عالمی وبا کی دوسری لہر بہت زیادہ خطرناک ہے پی ڈی ایم جلسوں سے تیزی سے بڑھتے ہوئے کیسز لوگوں کی جانوں اور ابھرتی ہوئی اکانومی کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔


ای پیپر