Tiktok, list, most viral videos, Pakistani stars
05 دسمبر 2020 (10:25) 2020-12-05

بیجنگ: ٹک ٹاک نے رواں سال کی سب سے زیادہ وائرل ہونے والی ویڈیوز کی فہرست جاری کر دی۔

تفصیلات کے مطابق یہ فہرست 10 کیٹیگریز پر مبنی ہے جس میں مختلف سپر ہیروز میں تبدیل ہونا ، گاجر کی انوکھی ریسیپی ، گھر میں کام کرنے کے دوران زوم میٹنگ ، ڈانس اور ہالی وڈ اداکار کی شیشے صاف کرنے کی ویڈیو بھی شامل ہیں۔ ان ویڈیوز کو کروڑوں بار دیکھا جا چکا ہے۔

خیال رہے کہ ٹک ٹاک ایپ پاکستان میں بھی بہت مقبول ہو گئی ہے۔ اور اس کی بدولت بہت سے قابل لوگ شہرت کے ساتھ ساتھ اچھی خاص انکم بھی کما رہے ہیں۔

ایک پروگرام میں اریکا حق ، مجتبیٰ لاکھانی ، ایمن زمان ، شیری بٹ اور مشعل بٹ نامی ٹک ٹاکر سے ایپ کے ذریعے اُن کی آمدنی سے متعلق سوال پوچھا گیا تو اریکا حق نے بتایا کہ وہ ٹک ٹاک سے ماہانہ دو لاکھ سے زائد رقم کما لیتی ہیں۔ مجتبیٰ لاکھانی اور ایمن زمان نے بتایا کہ انہوں نے حال ہی میں ایک موبائل کمپنی کی تشہیری مہم چلائی جس کے انہیں 1 لاکھ اور 60 ہزار روپے ملے۔

اس کے علاوہ شیری بٹ اور مشعل بٹ جو بہن بھائی بھی ہیں نے بتایا کہ وہ ٹک ٹاک سے ماہانہ 4 لاکھ سے زائد رقم کما لیتے ہیں۔

خیال رہے کہ ٹک ٹاک ایپ کی وجہ سے بھٹہ مزدور بھی سٹار بن گئے ہیں ۔ سٹار بننے کے ساتھ ساتھ یہ بھٹہ مزدور اب اچھی رقم بھی کما رہے ہیں۔ ان مزدوروں کے نام نصیر بلوچ اور پیچھے والا ہیں۔ ٹک ٹاک پر اب تک ان کو 21 لاکھ سے زائد لوگ فالو کر چکے ہیں اور ان کی ویڈیوز پر 7 کروڑ سے زائد لائکس آچکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اب دونوں ٹک ٹاکر مختلف برانڈز کی مصنوعات کی تشہیر بھی کر رہے ہیں اور اس سے پیسے بھی کما رہے ہیں۔


ای پیپر